ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ میں تین نکسلی گرفتار، بس کو آگ لگانے کا تھا الزام

چھتیس گڑھ میں تین نکسلی گرفتار، بس کو آگ لگانے کا تھا الزام

Mon, 31 Jul 2017 11:49:51    S.O. News Service

چھتیس گڑھ،30جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے نارائن پو ضلع میں سیکورٹی فورسز نے دو مختلف تلاشی مہمات کے دوران تین نکسلیوں کو گرفتار کر لیا۔نارائن پور کے پولس سپرنٹنڈنٹ سنتوش سنگھ نے بتایا کہ ہند۔ تبت سر حد پولیس (آئی ٹی بی پی)، ضلع ریزرو گارڈ (ڈی آرجی)اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم چلائی تھی۔اسی دوران کل سرجیپال گاؤں میں دو نکسلیوں کو پکڑا گیا،دونوں کی شناخت سونو نیتم( (40اور شنکر ہیملا( (20کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نیتم کے بیان پر قریبی جنگل سے ایک بندوق بھی برآمد کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں مبینہ طور پر ایک مسافر بس کو جلانے کے معاملے میں بھی ملوث تھے۔گزشتہ ماہ ضلع کے سونپور گاؤں کے قریب مسافروں کو بس سے اتار کر بس کو انہوں نے مبینہ طور پر آگ کے حوالے کر دیا تھا۔


Share: